انجمن تاجران ملت روڈ کے نومنتخب عہدیداروں مین نوٹیفکیشن تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ملت روڈ کے نومنتخب عہدیداروںکو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب نومنتخب صدر ڈاکٹر دائود احمد کی صدارت میں ہوئی’ تقریب کے مہمانان خصوصی سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ بیرسٹر راجہ دانیال احمد ایم این اے’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ مہر حامد رشید سابق ایم پی ایز’ صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں طارق محمود’ سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سابق صدر بار میاں جاوید اقبال چاچو’ میاں رفعت قادری’ میاں عثمان رفعت تھے’ تقریب میں انجمن تاجران ملت روڈ کے نومنتخب عہدیداروں صدر ڈاکٹر دائود احمد’ سرپرست اعلیٰ حاجی عابد حسین مغل’ سرپرست حاجی محمد اقبال’ سینئر وائس چیئرمین اشتیاق احمد بٹ’ وائس چیئرمین مراتب سندھو’ سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار حمید بھٹو’ غلام مصطفی’ بلال گل’ نائب صدور بائو علی ڈوگر’ میاں عرفان’ فرمان مغل’ جنرل سیکرٹری احسان علی ڈھلوں’ جوائنٹ سیکرٹری حاجی ملک فرزند اور فنانس سیکرٹری حاجی افضال کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن دیئے گئے’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ بیرسٹر راجہ دانیال احمد ایم این اے’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ مہر حامد رشید سابق ایم پی ایز’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض و دیگر مقررین نے انجمن تاجران ملت روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج سے آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے’ عہدہ لینا بڑی بات نہیں عہدے سے انصاف کرنا بڑی بات ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ملت روڈ کے تاجروں نے آپ لوگوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آپ سب ان پر پورا اتریں گے’ انہوں نے کہا کہ ایک ارب 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ملت روڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ دو رویہ سڑک بنایا جا رہا ہے’ پہلے فیز میں واسا کے پائپ ڈالے جا رہے ہیں’ یہ کام مکمل ہوتے ہی شاندار سڑک بنائیں گے’ اس کے علاوہ ملت روڈ کے تاجروں کے تمام مسائل حل کرائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر میاں طارق محمود اور سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کی مظلوم کی دادرسی ہو اور فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہمارے ٹنور میں فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام ممکن ہو سکے اس کیلئے ہمیں تاجروں کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی’ انشاء اللہ ہم آپ کو جلد ہائی کورٹ بنچ کے قیام سے متعلق خوشخبری دیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملت روڈ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر دائود احمد’ سرپرست اعلیٰ حاجی عابد حسین مغل ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ ملت روڈ کے مسائل بہت زیادہ ہیں’ یہ واحد سڑک ہے جس پر سٹریٹ لائٹس کا کوئی انتظام نہیں ہے’ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملت روڈ پر الیکٹرک بسوں کا روٹ رکھا جائے تاکہ ملت روڈ کے رہائشی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں’ اس کے علاوہ ملت روڈ پر ہونے والے کام کی رفتار بہت سست ہے جس کی وجہ سے یہاں کے تاجروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے’ ہماری اپیل ہے کہ اس کام کو تیز کیا جائے اور کم سے کم وقت میں کام مکمل کیا جائے’ انہوں نے ملت روڈ کے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور اپنے عہدوں سے انصاف کرتے ہوئے آپ کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں