حرمین الشریفین سے محبت و عقیدت ایمان کا حصہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین چیئرمین مجلس علما ومشا ئخ پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین الشریفین سے محبت و عقیدت ایمان کا حصہ ہے دنیا کی بقا حرمین الشریفین کے وجود سے مشروط ہے آج دشمنان اسلام حوثی بد بختوں کے روپ میں حرمین الشریفین پر حملہ آور ہوچکے ہیں پوری دنیا کے مسلمانوںپر فرض ہو چکا ہے کہ وہ حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے دعائوں کے ساتھ عملی طور پر میدان میں آکر دشمنان اسلام کو بتلائیں کہ فرزندان توحید حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے انشا اللہ پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اس وقت حرمین الشریفین کی حفاظت پر مامور ہو چکے ہیں ہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاک فوج کو فوری طور پر حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کیں مکہ معاہدہ کی رو سے ہماری زمہ داری ہے کہ ہمہ وقت حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں