فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے انتخابا ت برائے2026تا 2028میں خدمت یونائٹڈ جعفریہ الائنس کے امیدواروں نے کلین سویپ کر لیا اور تمام 6نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی انتخابات میں فونڈر گروپ کے امیدواروں سمیت 26امیدوار و ں نے حصہ لیا نومنتخب ایگزیکٹو ممبر اور مرکزی چئیرمین ہوپ پاکستان کے امیدوار امتیاز الرحمن چوہدری نے اس موقعہ پر ووٹرز سپوٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی خدمت اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور حج آرگنائزرز کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیش شپ کے ذریعے مسائل کا حل کریں گے جعفریہ حج ایسوسی ایشن کے چیئرمین علامہ محمد حسین اکبر چیئرمین یونائٹڈ گروپ چوہدری عادل صبور چیئرمین ہوپ پنجاب احسان اللہ سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف ایگزیکٹو ممبر میاں عبدالجبار، شیخ جعفر حسین، یو سف صدیقی، رائے ظفر علی، منظور حسین جعفری، علی عمران حافظ زبیر حسن، ڈاکٹر آفتاب محمد صداقت ڈائریکٹر الباسط گروپ، شیخ مشتاق احمد، میاں قاسم جاوید اقبال نے نو منتخب قیادت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا فاونڈر گروپ چئیرمین سابق چیئرمین ہوپ پاکستان شاہد رفیق او ر سینئر وائس چیئرمین رانا شاہد نذیر نے بھی کامیاب پینل کو مبارک پیش کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا۔




