گوجرہ (نامہ نگار)چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم سابق ایم این اے، چوہدری خالد جاوید وڑائچ سابق ایم این اے، چوہدری بلال اصغر وڑائچ سابق ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر، کی ہمشیرہ اور چوہدری خرم امتیاز وڑائچ سابق کونسلر بلدیہ گوجرہ، شاریز وڑائچ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ جنہیں ایک بڑے جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کبوتراں والا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔




