انسانیت کی بقا آپۖ کے خلق عظیم کو اپنانے میں ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حضور اکرمۖکی آمد سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا،ختم نبوت و ناموس رسالتۖ ، اہل بیت اور اصحاب رسول پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، تاریخ کے اوراق میں جانثاران رسولۖ کی محبت کی لازوال داستانیں بکھری پڑی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعا لی نے اپنے محبوبۖ کو تمام بنی نوع انسانوں سے زیادہ حسین و جمیل بنا کر مبعوث فرمایا اور آپ کی ذات مبارکہ کو خلق عظیم کی صفت سے متصف فرمایا ، انسانیت کی بقا آپ ۖکے خلق عظیم کو اپنانے میں ہے۔تاجربرادری عشرہ رحمت عالمۖ میں خصوصی محا فل کااہتمام کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں