فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الر حما ن نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کیخلا ف عالمی دن پرْشعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انسانی اسمگلنگ کیخلا ف عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرْشعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ 2025 کا موضوع: انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے اوراستحصال کا خاتمہ کریں، انسانی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو سالانہ لا کھو ں افراد کو متاثر کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ غربت، تنازعات اور غیر محفو ظ ہجرت انسانی اسمگلنگ کے بڑے اسباب ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین، بچے اور پسماندہ طبقے اسمگلنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔




