انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد متین بٹالہ کالونی سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتارملزم محمد متین کو چھاپہ مار کاروائی میں بٹالہ کالونی فیصل آباد سے گرفتار کیا گیاملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیاملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر یوکے، چائنہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک میں اسمگل کرنے میں ملوث پایا گیاملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر مذکورہ ممالک میں بغیر او آئی پی لائسنس کے بھجوانے میں ملوث پایا گیاتفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے لڑکیوں کی جعلی شادیاں کرائیں جو بیرون ملک جانے کی خواہش مند تھیں ان لڑکیوں نے جعلی نکاح نامہ کے سرٹیفکیٹس پر ڈپینڈنٹ ویزا بھی جاری کروائے، چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 6عدد پاکستانی پاسپورٹ، 36ویزہ ایپلیکیشن فائل، 14میرج سرٹیفکیٹ، 5ورک ویزہ ایگریمنٹ برآمدملزم سے 4عدد موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں