فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرمحمد نعمان صدیق نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے2لاکھ84 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے کہا کہ مسافر بس سٹینڈز سے کوئی بس/ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ سکولوں میں مائیکروپلان کے مطابق اہداف حاصل کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ موٹر وے انٹر چینجز،بازاروں،پارکوں ودیگر عوامی مقامات پر ٹیمیں موجود رہنی چاہیں۔گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔ڈی ایچ او،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ڈی ایچ اوز،محکموں کے افسران،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے۔




