انسداد پولیو مہم17اپریل تک جاری رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع میں آئندہ انسدادپولیو مہم13سے 17،اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کی 6444ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے الائیڈ ہسپتال ون میں بچوں کو قطرے پلاکر نسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عدنان محمود،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہباز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عظمت عباس کھچی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف اور والدین بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے دو قطرے ہر بچہ ہربار پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مائیکرو پلان کے مطابق سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیمیں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچہ کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی اور سو فیصد نتائج کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ والدین کی آگاہی کے لئے بھی موثر مہم جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں