اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت صحت نے انسداد پولیو کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوارالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کے ساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ انوارالحق نے کہا فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تجویز پر کیا گیا، حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی، لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہورہا، ابتدا میں کراچی میں 40لاکھ، لاہورمیں 15لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے، مہم کا آغازکراچی، لاہور اورکوئٹہ سے ہوگا۔




