انسٹا گرام میں نئے فیچر کا اضافہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر پکس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو مشترکہ دلچسپیوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔انسٹا گرام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اس فیچر کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور یہ ابھی صارفین کو دستیاب نہیں۔اس فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں، ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک کا انتخاب کرسکیں گے جن کو پکس قرار دیا جائے گا جس کے بعد انسٹا گرام کی جانب سے ایسے دوستوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو ان کو منتخب کرچکے ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر بظاہر اس فیچر کا مقصد لوگوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ قریب جانے میں مدد فراہم کرنا ہے اور مشترکہ دلچسپیوں والے موضوعات پر بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ ماہ پہلے کہا تھا کہ رواں سال دوستوں سے تعلق اور تخلیق کا سال ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو دوستوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے انسٹا گرام میں نئی چیزوں کو شامل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میسجنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے، مواد کو زیادہ بہتر بنائیں گے جبکہ ایسے نئے ذرائع کی تلاش کریں گے جو دوستوں سے رابطوں کو مضبوط بنائیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے تو یہ معلوم نہیں کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں