انٹرنیشنل سیریز کی تیاری’ وائٹ بال کیمپ 15 مئی کو لاہور میں ہو گا

لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کیمپ15 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا جو21 مئی تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے جبکہ این سی اے کوچنگ سٹاف پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی تربیت کرے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں