انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

کراچی (بیوروچیف) ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ میں سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی، 11 مئی سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔مرمتی کام کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی توقع ہے، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں