جڑانوالہ (نامہ نگار)انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں ولایتی شراب و پونڈے برآمد کرکے لئے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدا یت پر ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں انچار ج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے دوران گشت چک نمبر 71گ ب ککراں کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ولایتی شراب و پونڈوں کے 2 کاٹن برآمد کرکے منشیات فروش آکاش مسیح کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے انچارج چوکی رانا شاہجہان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




