فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) انڈر 19ویمنز ٹی 20ٹرائی سیریز میں بنگلہ دیش نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو 30رنز سے شکست دے دی ۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 117 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان ٹیم 20اوورز میں 6وکٹوں پر 87رنز ہی بنا سکی۔بنگلہ دیش کی نشیطہ اختر نشی نے شاندار آل رانڈ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور بعد میں 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔




