انگلینڈ نے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا

سائوتھمپٹن(سپورٹس نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4سے اپنے نام کر لی ہے۔ شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا۔سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 257رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64گیندوں پر 131رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 45گیندوں پر 95رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 258رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 201رنز ہی بنا سکی اور یوں انگلینڈ نے نہ صرف آخری میچ بلکہ سیریز بھی 0-4سے اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں