اوباش افراد نے کالج جاتے ہوئے دو سگی بہنوں کو اغوا کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش ملزمان نے سبز باغ دکھا کر دو سگی بہنوں کو اغواء کر لیا’ ملت ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ سجاد نگر سمانہ پل کے رہائشی صابر علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی دو بیٹیاں ملائکہ اور مریم گھر سے کالج گئیں واپس نہ آئیں تو انہیں رشتہ داروں اور ان کی سہیلیوں سے پوچھا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا جبکہ اوباش ملزمان عبدالوہاب اور جنید وغیرہ اکثر اوقات گھر سے کالج جاتے ہوئے چھیڑخانی اور حراساں کرتے رہتے تھے۔ مغویان کے والد کا کہنا ہے کہ مذکورہ اوباش ملزمان نے بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ۔ جس پر ملت ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں