اوباش نوجوان نے بیوی کو جسم فروشوں کے ہاتھوں فروخت کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اوباش شوہر نے بیوی کو جسم فروشوں کے ہاتھوں فروخت کر دی، ماموں کانجن پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پر داماد نور سمند کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،496گ ب کے رہائشی صابر حسین نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کی بیٹی(ش) کی شادی ملزم نور سمند سے ہوئی شادی کے بعد ملزم اہلیہ کو برے کاموں کی طرف راغب کرنے لگا اور مختلف لوگوں کے سامنے پیش ہونے کا کہا لڑکی نے انکار کیا تو بد قماش شوہر نے اس کی بیٹی کو ملزمان علی گل وغرہ کے پاس فروخت کر دیا، اہل خانہ نے لڑکی کو ملنے گئے تو ش گھر پر موجود نہ تھی، شک ہونے پر پوچھ گچھ کی تو ملزم نور سمند نے اس کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا، جس پر ماموں کانجن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں