لاہور ( بیو رو چیف )اب گاڑی وموٹر سائیکل کی بیرون ملک بیٹھ کرخریدوفروخت کی جاسکے گی، ڈی جی ایکسائز نے اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کی رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت دینے کافیصلہ کرلیاڈی جی ایکسائز نے اوورسیزکوبائیو میٹرک کی سہولت دینے کے لئے نادرا کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ڈی جی عمرشیرچٹھہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے شناختی کارڈزاورگاڑیوں کاڈیٹاآپس میں منسلک ہے،نادراپاک آئی ڈی کے تحت بیرون ملک بیٹھ کررجسٹریشن و ٹرانسفر کی اجازت دے۔ اوورسیزکوگاڑی کی ٹرانسفر کے لئے متعلقہ ایمبیسی سے تصدیق کرواناپڑتی تھی ، ایمبیسی سے تصدیق کراکرخونی رشتے کوپاورآف اٹارنی دیناپڑتی تھی۔پاورآف اٹارنی کے پراسس پرکافی زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے، ہزاروں کی تعداد میں بائیو میٹرک کی وجہ تاخیر گاڑیاں ٹرانسفر ہوسکیں گی،نادرا کی جانب سے اجازت سے اوورسیزشہریوں کے لئے بڑی آسانی ہوگی۔




