لاہور (بیوروچیف) تعلیمی سال 2027 سے نرسری تا جماعت اول طلبا کو جولی فونک نصاب پڑھانے پر غور کیا جا ریا ہے۔محکمہ تعلیم نے جولی فونک نصاب پڑھانے کیلئے عالمی پبلشنگ اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ نرسری تا اول جولی فونک نصاب پڑھانے کیلئے باقاعدہ طور پر کابینہ کمیٹی سے بھی منظوری لی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پانچویں تک پڑھائی جانے والی اسلامیات کی 26ویں کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم وقت کے باعث پانچویں تک نصاب میں تبدیلی پیکٹا کیلئے ایک بڑا امتحان بن گیا ہے۔۔محکمہ تعلیم کے مطا بق پرائمری کے نصاب میں تبدیلی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔محکمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل تمام طلباوطالبات کیلئے مفت درسی کتب دستیاب ہونگی۔شہر کی اہم شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں ستھرا پنجاب اینٹی لیٹرنگ سکواڈ کی صفائی اور آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے اینٹی لیٹرنگ سکواڈ کا لاہور کے تمام ٹانز میں گشت بھی جاری ہے۔اینٹی لیٹرنگ سکواڈ کی جانب سے خیابان جناح، رنگ روڈ، فردوس چوک اور فرخ آباد کی مارکیٹس میں صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جبکہ چلڈرن ہسپتال، کلمہ چوک اور پنڈی اسٹاپ سمیت مختلف مقامات پر بھی سکواڈ متحرک رہا۔اسی طرح ماڈل ٹان کچہری، کوٹ لکھپت روڈ اور فیصل ٹان میں بھی شہریوں اور دکانداروں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔




