لاہور(سپورٹس نیوز) اوول کے ہیرو فضل محمود کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے، فضل محمود نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ نیشن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔گورا رنگ، درازقامت، سلیقے سے جمی ہوئی زلفیں اورسیاہ پلکوں کے عقب سے جھانکتی ہوئی نیلی آنکھوں والے فضل محمود 18 فروری 1920ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، متحدہ ہندوستان میں رنجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔1946ء کے دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب نہ ہونے پر بہت دلبرداشتہ ہوئے، اس زمانے میں قائداعظم اسلامیہ کالج لاہور آئے تو فضل محمود سے ان کا تعارف ہوا، قائداعظم ان کی کرکٹ کی کارکردگی سن کر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ کیپ اٹ اپ ینگ مین۔فضل محمود اپنی بائیو گرافی میں ان الفاظ کو زندگی کا سب سے بڑا انعام تصور کرتے ہیں




