اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،بازی لے گیا

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ”اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” بازی لے گیا، درخواست گزاروں کی تعداد 7لاکھ 55ہزار سے تجاوز کر گئی۔سرکاری اداروں میں کم آمدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم کا آغاز ہو گا، وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ، ڈی جی پھاٹاسکندرذیشان اورپراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ صحت، تعلیم ودیگرمیں خصوصی کائونٹرلگائے جائینگے، کم آمدن والے ملازمین کوگھروں کی تعمیرکیلئے15لاکھ تک بلاسود قرض دیئے جائینگے، ابتک 79ارب 34کروڑ کی خطیررقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،اقساط کی مدمیں1ارب37کروڑ کی رقم ریکوری بھی خزانے میں جمع ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں