دبئی (شوبز نیوز) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ایک خصوصی نشست کہانی سے کردار تک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں بہت پسند ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو بے حد اہم سمجھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی، اسی لیے میری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر رہتی ہے۔اداکارہ نے کہاکہ شہرت اور مقبولیت زندگی کی عارضی چیزیں ہیں، جو آج ہیں تو کل نہیں بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے انہیں زندگی کا اصل مقصد نہیں سمجھتی۔ماہرہ خان نے نہایت اعتماد کیساتھ کہا کہ میں اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت آئے گا ۔




