اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہوتی ہے’ سارہ علی خان

ممبئی (شوبز نیوز)اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی ہے، میری والدہ امریتا سنگھ نے کیریئر کے آغاز میں ہی مجھے اس بارے میں خبردار کر دیا تھا۔سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا فلمی سفر 2018 میں فلم کیدر ناتھ سے شروع ہوا تھا جس میں میرے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت نے کام کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی 2 فلموں کے بعد مجھے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم بعد میں لوو آج کل اور قلی نمبر 1 جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں جس کے بعد مجھے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کیسے تارا ستاریا کے قریب آئے؟اداکارہ نے کہا کہ والدہ امریتا سنگھ مجھے کہا کرتی تھیں کہ اچانک ملنے والی کامیابی خوفناک بھی ہو سکتی ہے کیونکہ یہ سب بہت تیزی سے ہوتا ہے اور میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں