اڈیالہ جیل کا قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی(بیوروچیف)پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بند ایک قیدی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قیدی توصیف کے خلاف تھانہ مندرہ میں منشیات کا مقدمہ درج تھا اور وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید تھا۔طبیعت بگڑنے پر اسے جیل سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں