ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ اہلیہ سنیتا آہوجا مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں اور میں کھا بھی لیتا ہوں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار گووندا نے شادی شدہ زندگی اور شوبز کے سفر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔اداکار نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلیہ سنیتا مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں۔گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اہلیہ مجھے اتنے پیار سے گالیاں دیتی ہیں اور میں انہیں کھا بھی لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ان کہی رہ جاتی ہیں، کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں الفاظ میں بیان ہی نہیں کیا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا ہے میں 34 سال کی عمر تک اتنا معصوم تھا کہ اب خود بھی سوچتا ہوں کہ میں اتنا معصوم کیوں تھا؟




