کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ سعود نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکارائوں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔




