کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں اپنی بیٹی کے پاس برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں وہ خوبصورت مقامات کی سیر کے ساتھ مختلف تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ویلز میں زِپ لائن کا دلچسپ تجربہ کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں شیئر کی، جس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔برطانیہ میں قیام کے دوران شگفتہ اعجاز اپنی بیٹی انیا کے ہمراہ ویلز کے مختلف خوبصورت مقامات، جھیلوں اور تفریحی مقامات کی سیر کررہی ہیں۔ اسی دوران انیا نے اپنی والدہ کو زِپ لائن کرنے پر آمادہ کرلیا، حالانکہ اداکارہ ابتدا میں اس تجربے کے لیے تیار نہیں تھیں۔زِپ لائن رائیڈ مکمل کرنے کے بعد شگفتہ اعجاز نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شاندار تجربہ تھا اور وہ سوچ رہی تھیں کہ انہوں نے اس سے پہلے یہ کیوں نہیں کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ عقاب کی طرح اڑ رہی ہوں۔ان کی بیٹی انیا نے بتایا کہ شگفتہ اعجاز نے شروع میں زِپ لائن کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور یہاں تک کہ جب وہ اس کی فیس ادا کرنے والی تھیں۔




