اہلیہ مصروفیات سے ناراض’ کامیابی پر خوش ‘سیف علی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اہلیہ مناہل میری مصروفیات سے کبھی کبھار ناراض ہوتی ہیں لیکن وہ کامیابی پر خوش بھی ہیں۔سیف علی خان تماشا سیزن 4 میں شرکت کے بعد بے حد مقبول ہوئے اور انہیں دلوں کا وزیر کے نام سے شہرت ملی اور تب سے وہ کئی پراجیکٹس میں نظر آ چکے ہیں، نجی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں بہرام کے کردار نے انہیں گھر گھر میں پہچان دلا دی۔تماشا میں شرکت کے وقت سیف علی خان کی شادی کو محض چار ماہ ہی ہوئے تھے۔اس کے بعد ان کا کیریئر تیزی سے آگے بڑھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں