دہلی (شوبز نیوز) جنوبی بھارت کے نامور اداکارہ سائی پلوی اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب کوچی ایئرپورٹ پر مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ کو ان سے بچنے کیلیے دوڑ لگانے پر گئی۔ اداکارہ سائی پلوی حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ فلم فیئر ساتھ ایوارڈز میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ ایوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے ۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں




