ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او ثاقب ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد طاہر ولد طارق حسین قوم قریشی سکنہ 66 دھاندرہ اور ثاقب عرف ساقی ولد جان محمد سکنہ 67سدھار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد ہیروئن اور تین سو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی منشیات کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے بیک ٹریک سورسز، سپلائرز اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں