ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)ایس ایچ او ثاقب ریاض کی بڑی کاروائی 4ڈکیٹ گرفتار، 45لاکھ کا مال مسروقہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابقایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ انسپکٹر ثاقب ریاض نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اظہر جبکہ اس کے ساتھی چاند افتخار، عارف اور تجمل علی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تقریباً 45لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش گرفتار گینگ سے ڈکیتی اور چوری کے 5سنگین مقدمات بھی ٹریس آئوٹ کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ اور متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کا کہنا ہے عوام کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے عوام کے تحفظ کیلئے دن رات میری ٹیم کوشاں ہے۔




