ایاز صادق کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت

اسلام آباد (بیورو چیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے معاشرے کا تصور پیش کیا جو عدل، مساوات اور روحانی اقدار پر مبنی ہو، اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن کے قیام کے لیے فکری بنیاد فراہم کی جو بعد ازاں پاکستان کی صورت میں حقیقت بنی۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی تھے، جنہوں نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں