ایران اسرائیلی کشیدگی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں زاہد اسلم نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی خطے کے امن کے لئے سنگین خطرے کا سبب بن چکی ہے امریکی حکمرانوں کی شہ پر یہودیوں کا ایران پر حملہ بھیانک ناک سیاسی و معاشرتی غلطی ثابت ہو گا ایران پر حملے نے مسلم امہ کے سوئے ہوئے حکمرانوں کی غیرت کو جگا دیا ہے بہت جلد اسرائیل ہندوستان کی طرح اپنے زخم چاٹتا نظر آئیگاعالمی دہشت گرد اسرائیل کی بد معاشی کسی صورت قبول نہیں امریکا اسرائیلی حملے سے واقف تھا، اس نے حملے میں مدد بھی کی جو کہ قابل مذمت ہے امت مسلمہ اور پاکستان کی اعلی قیادت عالمی برادری کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل کی بے لگامی کو نکیل ڈالے ایران پر حملے کی ملک بھر کی طرح عوام اور تاجر برادری بھی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں