ایران امریکہ جنگ،پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) ایران امریکہ’ حوثی سعودیہ تنازع نے پاکستان کے لیے بھی مشکلات اور آزمائش بڑھا دی، ابوظہبی اور دبئی سے امریکی سفارتی عملے کے ہنگامی انخلاء نے صورتحال مشکوک بنا دی، کوہ بولان غدلہ میں ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں، رات گئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران دھمکی دہرائی کہ ہم ایران کے پہاڑی سلسلے پر بڑے حملے کرنے والے ہیں اس سے صورتحال پاکستان کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے۔ پاکستانی قیادت مشاورت کر رہی ہے کہ حالیہ جنگی صورتحال میں ہم کیا کر سکتے ہیں کیونکہ یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان فضائی جنگ اور ائیرپورٹس پر حملے خطرناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہے اور حوثیوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کا کیا کردار ہو گا۔ اس پر سنجیدہ مشاورت ہو رہی ہے حالات تشویشناک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں