ایران میں بڑا کریک ڈائون 700اسرائیلی جاسوس گرفتار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کیخلاف کریک ڈائون میں اب تک 700سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے موساد کے ایک اور ایجنٹ کو پھانسی دے دی،ایک ہفتے کے دوران 3اسرائیلی جاسوسوں کو لٹکایا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا،جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی۔ ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں