ایران نے آبنائے ہرمز میں2بحری جہاز پکڑ لیے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں سے 2چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لے کر50افراد کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو ایرانی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیارپورٹ میں بحری جہازوں کی نوعیت، گرفتار افراد کی قومیت یا کارروائی کے وقت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں