ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے ادارہ بنا لیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اعلان کیا ہے کہ اب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو پیشگی اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر ان کی آمد و رفت غیرقانونی سمجھی جائے گی اور سخت کارروائی ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے قائم کردہ ادارے پرشیئن گلف اسٹریٹ اتھارٹی ویب سائٹ ایکس پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ بنالیا۔جاری اپنے پہلے بیان میں ادارے نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مخصوص حدود میں داخل ہونے والے تمام بحری جہازوں کے لیے ایرانی مسلح افواج اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور اجازت لازمی ہوگی۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ اجازت کے بغیر گزرنے والے جہاز غیرقانونی تصور کیے جائیں گے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں