واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈا جونز انڈیکس میں 868پوائنٹس یعنی 2فیصد کی کمی دیکھی گئی۔اسی کے ساتھ ساتھ نیسڈیک میں 1.2فیصد اور ایس اینڈ پی 500انڈیکس 1.1 فیصد گراوٹ کا شکار رہی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا اور ڈیڑھ سو سے زیادہ میزائل داغے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل داغے گئے اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی، اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس روک دی گئی۔




