ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ میاں واجد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور ملزم علی عامر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے بیل، دو بکریاں اور ایک کتا برآمد کیا گیا جن کی کل مالیت تقریبا 18 لاکھ روپے ہے۔ ملزم نے چک نمبر 70 ج ب منصوراں میں محمد ناصر کی حویلی کا تالا توڑ کر یہ جانور چوری کیے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔




