ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے 79ویں کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا ہے۔ایشوریا رائے بچن نے 79ویں کانز فلم فیسٹیول میں نیلا گان پہن کر ریڈ کارپٹ میں شرکت کی اور فیشن کی دنیا میں ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی۔پہلے ریڈ کارپٹ لک کے لیے ایشوریا نے امیت اگروال کا ڈیزائن کردہ نیلمی نیلے رنگ کا گان پہنا جس کا ڈیزائن مرمیڈ جلپری جیسا تھا اور اس لباس کو لومینارا کا نام دیا گیا تھا۔ڈیزائنر نے اس لباس کو اداکارہ کے گرد ایک “انرجی فیلڈ (توانائی کا ہالہ) قرار دیا جس میں کانز کے ساتھ ان کی طویل وابستگی اور ابھرتے ہوئے عالمی فیسٹیول فیشن کو اجاگر کیا گیا۔




