لاہور(سپورٹس نیوز) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایونٹ میں مجموعی طور پر5میڈلز اپنے نام کیے۔قومی کھلاڑیوں نے 2 گولڈ، ایک سلور اور 2 برونز میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے نعمان خان نے انڈر 17 کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے شیوانی اگروال کو 3-1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔انڈر 15 کیٹیگری میں احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے ودہورن روتھیران کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔




