ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں 4پاکستانی کیوئسٹ فاتح قرار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایشین 6ریڈ چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کیوئسٹ نے فتوحات حاصل کر لیں۔ ایشن چیمپین شپ میں 13ملکوں سے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے ۔ ان 32 کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے اپنے ابتدائی میچ میں مکاو چائنہ کے چی کن چین کو 4 کے مقابلہ میں 2 فریم سے شکست دی ۔ ان کی جیت کا سکور (1-53, 41(41)-01, 38(31)-06, 09-38, 49(37)-0, 57(52)-0) رہا۔ پاکستان کے عالمی چیمپین محمد آصف نے اپنے ابتدائی میچ میں کمبوڑیہ کے نینگ تولہ کو 4 کے مقابلہ میں 1 فریم سے شکست دی(37(37)-17, 47(37)-0, 9-59(35), 44-0, 29-9)۔ پاکستان کے محمد سجاد نے بحرین کے خلیل بوسیف کو 4 کے مقابلہ 0 فریم سے شکست دی۔(46-35, 34-17, 48-17, 46(33)-13)جبکہ پاکستان کے اویس منیر نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کیضیاالرحمان کو 4 کے مقابلہ 0 فریم سے کا میابی حاصل کی۔ان کی جیت کا (65(65)-0, 47(47)-17, 59(43)-8, 75(75)-0)رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں