لاہور (سپورٹس نیوز) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ ابھی ہاکی فیڈریشن نے طے نہیں کیا۔چیف سلیکڑ اولمپئین سمیع اللہ اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری اولمپیئن صلاح الدین نے بتایا کہ بیلجیئم اور انگلینڈ میں پرو لیگ کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے۔کپتان عماد شکیل بٹ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے فیڈریشن ان کی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔اولمپیئن صلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ عماد شکیل بٹ کو طویل مدت کے لیے فیڈریشن نے کپتان مقررنہیں کیا۔




