ایف آئی اے نے انسانی سمگلر گرفتار کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کامیاب چھاپہ مار کر انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا’ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مزمل احسن کو اطلاع ملی تھی کہ ڈی ٹائپ کالونی کا رہائشی بدر منیر عباس ولد غلام عباس سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار کر رہا ہے، جس پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر مذکورہ ملزم کو پکڑ کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے شاہ زیب نامی شہری کو بیرون ملک سکاٹ لینڈ بھجوا کر ملازمت دلوانے کے بہانے 13لاکھ 30ہزار روپے کی رقم ہتھیائی تھی۔ تاہم ایف آئی اے نے پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لیکر اس کے خلاف امیگریشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں