ایلیمنٹری سکول جوداں کے باہر گندہ پانی اور کوڑا طلبا کیلئے وبان جان بن گیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)گورنمنٹ سکول کے اندر صفائی باہر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،بارش کا پانی جمع،صاف ستھرا پنجاب کا عملہ غائب، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 76جوداں میں اساتذہ نے انتہائی خوبصورت بلڈنگ اور تعلیمی معیار کو شاندار بنا دیا ہے لیکن سکول کے مین گیٹ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور بارش کا پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث بدبو اور تعفن سے فضا آلودہ ہے بچوں اور اساتذہ کو کلاسز میں بیٹھنا بھی دشوار ہو رہا ہے صاف ستھرا پنجاب کا عملہ دور دور تک نظر نہیں آ رہا اور اگر کہی بھول کے آ بھی جائیں اور صفائی کا کہا بھی جائے تو بات ہی نہیں سنتے جبکہ گورنمنٹ سکول کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانا تو اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے وہاں سے بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 76 جوداں کے باہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے صاف ستھرا پنجاب کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں