ایل پی جی مزید مہنگی

لاہور (بیوروچیف) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔ اوگرا نیایل پی جی 7روپے 39پیسے فی کلو مہنگی کردی ،ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 87 روپے 21پیسے مہنگا ہو گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 208روپے99پیسے مقرر کی گئی ۔ ایل پی جی کے11.8کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت2466روپے 10پیسے ہو گئی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں