فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے 2روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس پر مون سون ایمرجنسی کیمپ قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے ان مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف چوبیس گھنٹے دستیاب جبکہ ضروریات کے مطابق سامان مہیا ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو موسم برسات میں نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ نڑوالا روڈ گلشن کالونی، جنرل ہسپتال سمن آباد سمیت دیگر علاقوں میں مون سون ایمرجنسی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی تمام کیمپ کو لگانے کے لئے 2 روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔




