فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کل بروز سوموار شام 7 بجے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ’ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق اور اے سی ٹی کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور ان سے ملحقہ گلیوں کے تاجروں کے مسائل سنیں گے’ اس بات کا اعلان سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے اپنی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست عبدالوحید ببر’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ حرم کلاتھ مارکیٹ کے صدر شیخ ارسلان اچھی’ جنرل سیکرٹری شیخ ظہور احمد’ کچہری بازار کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ جھنگ بازار کے صدر جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ گول کچہری بازار کے جنرل سیکرٹری محمد سرفراز’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ ارشد مارکیٹ کے صدر عبدالرحمن مانا’ رانا صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ اکبر انصاری’ ریل بازار کے صدر رانا آصف’ سینئر نائب صدر رانا عالم رضا’ نیوانارکلی بازار کے صدر راجہ اکرام’ مندرگلیوں کے صدور شیخ بابراسلام’ طارق رحمانی’ مرزا عبدالرحمن’ یاسر ہاشمی’ احمد قادری’ احمد امین صوفی’ چوہدری عزیز الرحمن’ غلام رسول’ عوامی رہنما شہباز گل بٹ کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران’ تاجروں ‘دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ محمد امین بٹ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اس اہم اجلاس میں ضرور شرکت کریں اور اپنے مسائل اپنی اپنی ایسوسی ایشن کے لیٹر پیڈ پر لکھ کر لائیں’ ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے جو مسائل موقع پر حل طلب ہوئے وہیں حل ہوں گے اور جو مسائل وزیراعلیٰ سے متعلقہ ہوں گے میں خود لاہور جا کر ان مسائل کو حل کرائوں گا’ محمد امین بٹ نے شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے سربراہان خواجہ شاہد رزاق سکا’ میاں عبدالمنان’ حاجی اسلم بھلی اور چوہدری پرویز اقبال کموکا کو بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ آئیں مل کر تاجروں کے مسائل حل کروائیں’ اس سے قبل اجلاس میں آٹھ بازاروں کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی نے کہا کہ جب تک پارکنگ پلازے تعمیر نہیں ہوتے کسٹمرز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کو آٹھ بازاروں میں داخلے کی اجازت دی جائے’ اس کے علاوہ حکومت نے جو تین دن لاک ڈائون شوشا چھوڑا ہے ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے کسی ایکٹ سے باز رہے ورنہ ہم شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دیں گے’ اس کے علاوہ مقررین نے وارڈن پولیس کی طرف سے چالاوں کی بھرمار کے خلاف بھی آواز بلند کی اور کہا کہ شہر کے چوکوں میں وارڈن پولیس کے گروہ کے گروہ کھڑے چالان پر چالان کر رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے’ انہوں نے CTO ناصر جاوید رانا سے اپیل کی کہ وارڈن پولیس کو چالانوں سے روکے شہری پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اوپر سے چالانوں کی بھرمار انہیں زندہ درگور کر رہا ہے۔




