اینٹی کرپشن نے16ملین فراڈ کا ملزم گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن فیصل آباد رانا راشد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر 16ملین کے جعلی سیل ایگریمنٹ کیس کے مرکزی ملزم نصیر احمد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی رانا مقبول نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم عمیر نے شاہکوٹ کی پراپرٹی کا سیل ایگریمنٹ 16 ملین میں کروایا، تاہم بعدازاں اراضی ان کے نام منتقل نہ کروائی جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ برس 78/2025 مقدمہ درج کیا تو دوران تفتیش ملزم قصوروار پایا گیا تو سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں